Kurnool, Andhra Pradesh: In order to effectively guide the needy students, SDPI Andhra Pradesh setup and inaugurated an Information and Empowerment Centre at Kurnool. Party’s National General Secretaries Elyas Muhammad Thumbe and Afsar Pasha and Secretary Abdul Waris were among guests.

This Centre is a One Stop Solution for all kinds of free guidance pertaining to Education, employment opportunities and health for students, said AP State President D.S Habibullah while addressing the gathering during the inauguration ceremony. Apart from the provision of free informative guidance to the students, our volunteers would be enrolling the needy students for free, for the various online applications including examinations of ECET, LAWCET, EAMCET, Army, Police, etc. for SC/ST/OBC/Minorities/Backward Classes. Public in general may pay visit to the Centre for registering online services of applying for Aadhar Card, Voter ID, Ration Card, etc. for free of cost.
Habib said, it’s a unique Centre aimed at serving the public by means of effectively conducting awareness drives of all the government schemes, scholarships for the needy students, guidance about RTE Act and a bundle of benefits for the poor.

It is to be noted that SDPI Karnataka is successfully running such Information Centres in several districts. And it is the beginning of establishment of such a Centre in Kurnool.

Several eminent social activists participated and appreciated the SDPI AP’s move. Apart from the state leaders of the party, a huge count of cadres and members was present on the occasion.

طلباء و طالبات کی رہنمائی اور عوام کی خدمات کے لیے SDPI آندھرا پردیش کی جانب سے کرنول میں انفارمیشن اور ایمپورمنٹ سینٹر کا قیام
کرنول
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے ملک کے طلباء و طالبات کی رہنمائی اور عوام کی خدمات کی توسیع کرتے ہوئے کل یہاں آندھر ا پردیش کرنول ضلع میں انفارمیشن اور ایمپورمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری افسر پاشاہ، قومی جنرل سکریٹری محمد الیاس تمبے، قومی سکریٹری عبد الوارث بحیثیت مہمان خصوصی شریک رہے۔ ریاستی صدر ڈی ایس حبیب اللہ نے اپنی تقریر میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سینٹر میں تعلیم، ملازمت اور صحت ان تینوں شعبوں میں طلباء و طلبات اور عوام کی مفت رہنمائی کی جائے گی۔ انہوں نے اطلاع دی کہ ریاست آندھر اپردیش میں اس طرح کا سینٹر قائم کرنے میں ایس ڈی پی آئی نے پہل کی ہے۔ سب سے پہلے آج یہاں کرنول میںیہ سینٹر قائم کیا گیا ہے جس میں طلباء و طالبات کی پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لیے آن لائن درخواست نامے ،EAMCET،LAWCET،ECETدرخواست نامے، آرمی ، نیوی،ایرفورس اور Policeاور دیگر گروپوں وغیرہ کی مقابلاتی امتحانات کے لیے درخواست نامے، SC، ST، BCاقلیات کو دی جانے والی قرضہ جات کے درخواست نامے مفت میں آن لائن بھرتی کرکے دئے جائیں گے نیز ووٹر شناختی کارڈ، آدھار کارڈ، راشن کارڈ وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی جائیگی۔ اسی طرح عوام کے صحت کے تعلق سے بھی ممکن خدمات انجام دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کا منصوبہ ہے کہ مستقبل قریب میں طلباء و طلبات کی رہنمائی اور عوام کی خدمات کے لیے اس طرح کے سینٹرس آندھرا پردیش کے تمام اہم علاقوں میں قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی جنرل سکریٹری افسر پاشاہ نے کہا کہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(SDPI)نے ریاست کرناٹک میں بنگلور، گلبرگہ اور منگلور میں اس طرح کے 3سینٹرس قائم کیا ہے۔ ان سینٹرس میں تعلیم ، ملازمت اور صحت کے میدان میں طلبا ء طالبات اور عوام کی مفت رہنمائی کی جارہی ہے۔ حق تعلیم ایکٹ کے تحت طلبہ کو اسکولوں میں داخلہ، اقلیتی اسکالر شپ اور حکومت کی جتنی بھی اسکیمیں ہیں ہم ان طلباء و طالبات کو فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح ہیلتھ کارڈ، خون عطیہ کیمپ ، کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے رہنمائی وغیرہ بھی کیا جارہا ہے۔ کرناٹک میں قائم ان تینوں سینٹرس میں اب تک تقریبا 1لاکھ 25 ہزار سے زیادہ عوام ہمارے ان سینٹرس سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔ افسر پاشاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے مذکورہ سینٹرس کے ذریعے حق تعلیم ایکٹ RTEکے درخواست نامے بھیج کر تعلیمی سال 2014-15میں تقریبا 800طلباء کو فائدہ ہوا ہے جو آج اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اسی طرح تعلیمی سال 2016-17میں حق تعلیم ایکٹ کے تقریبا 6ہزار 500 سے زائد درخواست بھیجے گئے جس کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے۔ ان سینٹرس کے علاوہ ریاست کرناٹک کے تمام اضلاع میں ایس ڈی پی آئی کارکن عوام کی رہنمائی اور خدمت کرتے آرہے ہیں۔قومی جنرل سکریٹری الیاس تمبے نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کی سب سے بڑی کمزوری یہی ہے کہ وہ اقلیتوں کو حاصل سرکاری اسکیموں سے فائدہ نہیں اٹھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے رہنمائی کے لیے وہ ایس ڈی پی آئی کے کارکنان سے رجوع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سینٹرس دیگر ریاستوں میں بھی قائم کئے جائیں گے۔ انفارمیشن اور ایمپورمنٹ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری عرفان ملا اور ریاست کے ورکنگ کمیٹی اراکین سمیت کارکنان شریک رہے۔