14 April 2016, New Delhi
Today is 125th birthday anniversary of Dr. Baba Saheb Ambedkar, Social Democratic Party of India commemorates this day as ‘Social Justice Day’.
Social justice is the general concern for human rights that evokes a question whether these rights are equally available for people of different ethnic origins, religions, social status and gender. Of course, there are shortcomings in our country and Social Democratic Party of India is concerned of those shortcomings. We will work hard for the adequate representation of the deprived classes in power, economy and possessions and for the creation of a society in which all can participate in its functioning, benefits and possibilities. We aim a society in which all have the right to work toward the full realization of their abilities.
Welfare and social solidarity are the basis for the progress of our nation. Each and every worker of Social Democratic Party of India has avowed to bring out social welfare by way of social reforms, struggling against exploitation of the vulnerable and crippling the elitist class and race-based system upholding civil rights, rule of law and equality ensured by the constitution of our country. We will continue to fight against injustice till the underpinnings of the unjust society are removed.
A. Sayeed
National President
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے یوم سالگرہ کو ایس ڈی پی آئی “یوم سماجی انصاف “کے طور پر منائے گی
نئی دہلی / 14اپریل 2016
انسانی حقوق کی بازیابی کے لیے سماجی انصاف ایک اہم جز ہے۔ جس پر آج یہ سوالیہ نشان لگا ہوا ہے کہ کیا یہ حقوق مختلف نسلی نژاد ، مذاہب، سماجی حیثیت اور جنس سے تعلق رکھنے والے عوام کے لیے یکساں طور پر دستیاب ہے؟۔ہمارے ملک میں اس کا جواب نفی میں ہے۔ بد قسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک کے عوام کو مکمل سماجی انصاف فراہم نہیں ہے جس کے لیے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا فکر مند ہے۔ ہم ایسے مظلوم طبقات جو اقتدار، معیشت اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں ان کی مناسب نمائندگی کریں گے اور ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لیے سخت جدوجہد کریں گے جن کو اس ملک کے تمام وسائل میں مساو ی حقوق اور فوائد حاصل ہوسکے۔ہم ایک ایسے ایک بامقصد معاشرے کی تشکیل دینا چاہتے ہیں جواپنے تمام صلاحیتوں کا مکمل احساس کے ساتھ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرے۔
فلاحی اور سماجی یکجہتی ہمارے ملک کی ترقی کے لیے بنیادی امر ہے۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ہر ایک کارکن کو یہ عزم کرنا چاہئے کہ سماجی اصلاحات کے ذریعے سماجی بہبود قائم کرنے،کمزور طبقات کے استحصال کے خلاف جدوجہد ، انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے محکوم طبقات اور نسل پرستی نظام کا خاتمہ کرنے کا عزم کرے۔ ہر ایک کارکن کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہمارے ملک کے آئین میں جو قانون کی حکمرانی اورمساوات حاصل ہے اس کو سب کے لیے یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کرے۔ جب تک ظالم معاشرہ اور ناانصافی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا ہم اس وقت تک ناانصافی کے خلاف ہماری جنگ جاری رکھیں گے ۔
اے سعید
قومی صدر
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا۔
No Comments