New Delhi 24 May 2016: The National Secretariat of Social Democratic Party of India (SDPI) held its meeting on 22nd of May 2016 at Party’s Central office in New Delhi and made deliberations on various subjects.
Resolutions
Furnished here are the resolutions that were taken by the National Secretariat:
- That SDPI participating in the assembly elections of Kerala, Tamil Nadu, Pondicherry and West Bengal, has witnessed the power of money, corrupt practices and unethical face of politics and hereby reaffirms its resolve to cleanse the prevalent evils of electoral method as well as existing politics by facilitating paradigm change in the system.
- That the National Secretariat has approved a 1-month expansion plan of the party starting from 1 August 2016 to 31 August 2016, if needed to be extended up to 15 September 2016 for the recruitment of new members and then strengthening the structure in various slabs. SDPI is steadily inching ahead as celebrated personalities are being attracted to the party and they seem willing to join our ranks. SDPI takes it as a positive step in our growth.
- That SDPI has identified its weaknesses in the just concluded assembly elections and shall remove them by concerted efforts. Thus the party appeals to its cadres to continue the struggle for justice, security, equal opportunity and development to all without getting discouraged so that the goal may be achieved.
The National Secretariat was participated by its members including President A Sayeed, Vice President Adv. Sharfuddin Ahmad and General Secretaries Elyas Muhammad Thumbe, MK Faizy, Afsar Pasha and Mohammed Shafi.
بدعنوانی اور روپئے کی بنیاد پر کی جانی والی سیاست کے خاتمہ سے ہی ملک میں سماجی انصاف پر مبنی سیاست قائم کی جاسکے گی۔ ایس ڈی پی آئی
نئی دہلی
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی قومی سکریٹریٹ کمیٹی اجلاس دہلی میں واقع پارٹی مرکزی دفترمیں منعقد ہوئی، جس میں مختلف موضوعات پر بحث کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین نے اپنے تمہیدی خطاب میں کہا کہ ملک میں جمہوری نظام تو موجود ہے لیکن بد قسمتی کی بات ہے کہ ملک میں جمہوری نظام اور جمہوری اقدار پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ قومی سکریٹریٹ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر اے سعید نے کہا کہ ہم ایک مقصد کے ساتھ سیاسی میدان میں ہیں اگر ہم اپنے مقصد کی حصولیابی کے لیے محنت کریں گے تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ہم ایک منفرد سیاسی بدلاء کے نظریے کے ساتھ کام کررہے ہیں لہذا ہم ملک کے موجود تشویشناک سیاسی صورتحال اور مسائل پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ہم پر یہ لازم ہے کہ ملک کی عوام میں سیاسی شعور پیدا کرنے اور انہیں مثبت سیاست کے تعلق سے آگاہ کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدعنوانی اور روپئے کی بنیاد پر کی جانے والی سیاست کے خاتمہ سے ہی ملک میں سماجی انصاف پر مبنی سیاست کا قیام ممکن ہے۔ ہم اقتصادی مساوات اور سماجی انصاف قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے قدم کو مضبوط رکھنے ہونگے اور اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے اپنی جدوجہد کو ہمیشہ کی طرح جاری رکھنا ہوگا۔ قومی سکریٹریٹ اجلاس میں مندرجہ ذیل تین اہم قرار داد منظور کئے گئے ۔ 1) ۔ایس ڈی پی آئی نے کیرلا، تمل ناڈو، پدوچیری اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ جس دوران ہم نے مشاہدہ کیا کہ سیاست آج روپئے کی طاقت، بدعنوانی اور غیر اخلاقی رویہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔لہذا ایس ڈی پی آئی سیاست میں موجود برائیوں کو پاک کرنے اور انتخابی طریقہ کار میں بدلاؤ لانے کا عزم کرتی ہے۔ 2)۔قومی سکریٹریٹ منظوری دیتی ہے کہ یکم اگست تا 31اگست پارٹی رکنیت سازی مہم کے منصوبہ کو 15ستمبر 2015 تک توسیع کی جاسکتی ہے۔ایس ڈی پی آئی میں کئی دانشواران شامل ہورہے ہیں جس کو پارٹی اپنی محنت کا ثمر اور ترقی قرار دیتی ہے۔ 3)۔ایس ڈی پی آئی نے حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد اپنے کمزوریو ں کاجائزہ لیا ہے اور اجتماعی کوششوں سے ان کمزوریوں کو دور کیا جائیگا۔ لہذا پارٹی اپنے کیڈرس سے اپیل کرتی ہے کہ وہ انصاف، تحفظ، مساوی مواقع اور سب کو برابر کے حقوق اور ترقی کے حصولیابی کے لیے اپنی جدوجہد حوصلہ مندی سے جاری رکھیں تاکہ ہم اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرسکیں۔
No Comments