قومی یومِ صحافت: ایس.ڈی.پی.آئی کی صحافیوں اور میڈیا برادری کو مبارکباد؛ بی جے پی حکومت کے دور میں پریس کی آزادی پر حملوں اور عالمی درجہ بندی میں ہندوستان کی گرتی ہوئی پوزیشن پر تشویش کا اظہار، جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ قرار

قومی یومِ صحافت کے موقع پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) تمام صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور سچائی کے اظہار اور عوامی احتساب کے تئیں ان کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ بڑھتے ہوئے دباؤ اور خطرات کے باوجود صحافیوں کی جدوجہد قابلِ ستائش ہے۔ 2025 میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں ہندوستان کا 151 واں مقام سے پھسل کر 2026 میں 157 ویں مقام پر پہنچنا، بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے دور میں آزادیٔ صحافت کی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

ایس ڈی پی آئی صحافیوں کو ہراساں کرنے، ڈیجیٹل سنسرشپ کے من مانے اقدامات اور آزاد میڈیا پر حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ مین اسٹریم میڈیا کے بعض حلقوں میں اسلاموفوبیا، ذات پات پر مبنی تعصب اور فرقہ وارانہ پروپیگنڈے کا بڑھتا ہوا رجحان بھی باعثِ تشویش ہے۔ آزاد، بے خوف اور اخلاقی صحافت جمہوریت اور سماجی انصاف کی بنیاد ہے۔