داخ میں ہونے والے خونریزی نے مودی حکومت کی ناکامی اور دھوکہ دہی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی قومی جنرل سکریٹری یاسمین فاروقی نے لداخ میں پرامن مظاہروں پر مودی حکومت کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ وحشیانہ کریک ڈاؤن افسوسناک طور پر تشدد میں بدل گیا ہے
جس کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس دونوں سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہمالیہ کے خطہ میں یہ خونریزی ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول میں شمولیت، روزگار کے تحفظات، اور زمینی اور ثقافتی شناخت کے تحفظ جیسے جائز مطالبات کو حل کرنے میں حکومت کی مکمل ناکامی کو اجاگر کرتی ہے- جو 2019 میں جموں و کشمیر کی من مانی تقسیم کے بعد سے ابھر رہے ہیں۔
مودی حکومت کی دھوکہ دہی عیاں ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد خوشحالی کے جو وعدے کیے گئے تھے اب اس نے اس اہم سرحدی علاقے میں نظر انداز ہونے، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ماحولیاتی بحران کو جنم دیا ہے۔ ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے ذریعے بامعنی بات چیت میں شامل ہونے کے بجائے، حکومت نے آنسو گیس، کرفیو اور سونم وانگچوک جیسے کارکنوں کے خلاف جھوٹے الزامات کا سہارا لیا، جنہیں اس بحران کے درمیان اپنی 15 روزہ بھوک ہڑتال ختم کرنی پڑی۔ یہ گورننس نہیں بلکہ آمریت ہے، جو کسانوں کی تحریک سے لے کر اقلیتوں کے خلاف مظالم تک، اختلاف رائے کو دبانے کے طرز حکومت کی عکاسی کرتی ہے۔
ایس ڈی پی آئی وفاقی انصاف کی لڑائی میں لداخ کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے- خواہ وہ بدھ مت ہوں، مسلم ہوں یا قبائلی۔ حکومت کی جانب سے تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال اور تفرقہ انگیز سیاست، جس کی عکاسی وقف ترمیمی بل جیسے اقدامات سے ہوتی ہے اور گائے کے تحفظ کے نام پر تشدد، ملک بھر میں پسماندہ طبقات کو مزید الگ کر رہے ہیں۔
ہم وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر بات چیت شروع کریں، ریاست کا درجہ بحال کریں اور جبر کے اس چکر کو ختم کریں۔ انصاف سے مسلسل انکار ہندوستان کے جمہوری بحران کو مزید گہرا کرے گا۔