ایس ڈی پی آئی کے اس 17ویں یوم تاسیس پر، میں اپنے کارکنوں کے عزم ، ہمارے حامیوں کا ہم پر اعتماد اور انصاف کے غیر متزلزل جذبے کو سلام کرتا ہوں جو ہماری پارٹی کا تعارف ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، SDPI نے طاقت کے سامنے سچ بولنے، نظامی جبر کو چیلنج کرنے اور پسماندہ لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کی ہمت کی ہے۔

آج جب جمہوری اقدار پر حملہ ہو رہا ہے اور نفرت کی سیاست کو مرکزی دھارے میں لایا گیا ہے، ہمارا کردار اہم ہے۔ آئیے ہم اپنے بنیادی نظریات — سیکولرازم، سماجی انصاف، اور لوگوں کے حقوق — کے لیے دوبارہ عہد کریں اور ایک ایسی تحریک کی تعمیر جاری رکھیں جو مذہب، ذات یا طبقے سے قطع نظر ہر شہری کے وقار کا دفاع کرے۔
ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عوامی جدوجہد جاری ہے اور SDPI ہمیشہ سب سے آگے رہے گی۔

اس جدوجہد اور یکجہتی میں آپکے ساتھ

محمد شفیع
قومی نائب صدر
ایس ڈی پی آئی