
ایس ڈی پی آئی نے بہار کے انتخابی فہرست میں آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا
نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صد ر محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں 21 جولائی 2025 کو دائر کیے گئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے جوابی حلف نامہ کی سخت مذمت کی ہے، جس میں بہار کی انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی کے لیے آدھار، ووٹر آئی ڈی (ای پی آئی سی) اور راشن کارڈز کو الگ الگ دستاویزات کے طور پر خارج کرنے کا دفاع کیا گیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے قومی نائب صدر محمد شفیع نے اس فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جس سے نومبر 2025 میں بہار اسمبلی انتخابات سے قبل لاکھوں جائز ووٹروں، خاص طور پر پسماندہ طبقات کو حق رائے دہی سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔
تصدیق کیلئے 11 مخصوص دستاویزات تک محدود کرنے پر ای سی آئی کا اصرار – جیسے پاسپورٹ، پیدائشی سرٹیفکیٹ، اور میٹرک سرٹیفکیٹ – بہار کی سماجی و اقتصادی حقیقتوں کو نظر انداز کرتا ہے۔ بہار کی صرف 2.5% آبادی کے پاس پاسپورٹ ہیں، اور 15% فیصد سے بھی کم کے پاس میٹرک کے سرٹیفکیٹ ہیں، جس سے یہ دستاویزات غریبوں، درج فہرست ذاتوں /درجہ فہرست قبائل (SC/ST) اور مہاجر کارکنوں کے لیے ناقابل رسائی ہیں۔ بہار کے 7.89 کروڑ رائے دہندگان میں سے 90% فیصدسے زیادہ کے پاس آدھار، اور راشن کارڈ، جو پسماندہ افراد کے لیے اہم ہیں، حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈزو سیع پیمانے پر تسلیم شدہ ہیں۔ 10 جولائی 2025 کو سپریم کورٹ کی طرف سے ان پر غور کرنے کی تجویز کے باوجود ان کا اخراج صوابدیدی ہے اور آئین کے آرٹیکل 326 میں درج ووٹ کے حق کو نقصان پہنچاتا ہے۔
ای سی آئی کا دعویٰ کہ یہ دستاویزات ناقابل اعتبار ہیں – کچھ غیر شہریوں کو آدھار کے اجراء اور ملک بھر میں 5 کروڑ فرضی راشن کارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے – دیگر سرکاری عملوں میں ان کی وسیع پیمانے پر قبولیت کو نظر انداز کرتے ہیں۔ حلف نامے کا دعویٰ کہ 11 دستاویزات کی فہرست ”اشاریہ” ہے، بہت کم یقین دہانی پیش کرتا ہے، کیونکہ انتخابی رجسٹریشن افسران کی صوابدید میں عدم مطابقت اور تعصب کا خطرہ ہے۔ SIR کی 30 دن کی گنتی کا ٹائم لائن (25 جون تا 26 جولائی 2025) بہار کے ووٹروں کے لیے بری طرح سے ناکافی ہے، جس سے مسلمانوں، دلت اور او بی سی جیسے کمزور گروہوں کو مزید خطرہ لاحق ہے۔ہم سپریم کورٹ کی اس تشویش کی بازگشت کرتے ہیں کہ شہریت کا تعین کرنا ECI کے مینڈیٹ سے زیادہ ہے، جو وزارت داخلہ کے پاس ہے۔شناختی کارڈ کا خصوصی نظر ثانی کا وقت جو کہ انتخابات کے قریب ہے،اس سے یہ شبہات جنم لیتے ہیں کہ اس کا مقصد اپوزیشن کے ووٹروں کو دبانے اور سیاسی مقاصد کیلئے ہے۔
No Comments