الیکشن کمیشن کا ملک گیر ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا منصوبہ
ایس ڈی پی آئی نے اسے پسماندہ برادریوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی مہم قراریا

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر محمد شفیع نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے بہار میں شروع کیے گئے متنازعہ خصوصی نظر ثانی کو تمام ریاستوں تک توسیع دینے کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ یہ نظرثانی 1 جنوری 2026 کی اہلیت کی تاریخ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ 10 جولائی 2025 کو جاری کردہ اپنے بیان میں، ہم نے بہار کے خصوصی نظر ثانی عمل کو ”پسماندہ برادریوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی مہم” کے طور پر بیان کیا تھا۔ اب اس کی ملک گیر توسیع ایک سنگین اور خطرناک قدم ہے جو آئین کے آرٹیکل 326 کے تحت شہریوں کے ووٹ کے حق کو مجروح کرتا ہے۔
5 جولائی، 2025 کو جاری کردہ الیکشن کمیشن کی ہدایت، جس میں ہندوستان بھر میں SIR کی تیاری کا حکم دیا گیا، بہار کے عمل کی خامیوں کو دہراتی ہے — مشکل دستاویزی مطالبات، انتہائی محدود ٹائم لائنز، اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے شناختی کارڈ جیسے آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ جیسی قابل رسائی آئی ڈیس کا اخراج۔ اس سے آبادی کے بڑے حصے، خاص طور پر دلت، مسلمان، درج فہرست قبائل اور تارکین وطن مزدور، جو غربت اور دستاویزات کی کمی کی وجہ سے کمیشن کے ذریعہ تجویز کردہ 11 قسم کے دستاویزات حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ وہی خدشات جو سپریم کورٹ نے 10 جولائی 2025 کو بہار SIR کے بارے میں اٹھائے تھے — کہ یہ ووٹروں کو حق رائے دہی سے محروم کر سکتا ہے — اب اس ملک گیر منصوبے پر یکساں لاگو ہوتا ہے، خاص طور پر مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں جہاں جلد ہی اسی طرح کی نظرثانی ہونے والی ہے۔
ایس ڈی پی آئی نے الیکشن کمیشن کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ وہ “صاف ووٹر لسٹ “کو یقینی بنارہا ہے کیونکہ یہ پورا عمل ووٹر پر یہ ذمہ داری ڈالتا ہے کہ وہ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ شفاف مشاورت کے بغیر اپنا وجو دثابت کرتے۔یہ عمل حال ہی میں ختم ہونے والی سمری نظر ثانی (اکتوبر2024۔جنوری 2025)کے فورا بعد شروع کیا گیا ہے۔ جس سے شکوک پیدا ہوئے کہ یہ 2026۔2025کے انتخابات سے قبل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ووٹرز کو دبانے کی کوشش ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس توسیع کو فوری طور پر روکے، تصدیق کی آخری تاریخ میں توسیع کرے، عام طور پر منظور شدہ شناختی کارڈز کو قبول کرے، اور من مانی حذف کو روکنے کے لیے ایک مضبوط اپیل سسٹم کو یقینی بنائے۔ ایس ڈی پی آئی ہندوستان کے ووٹروں کے ساتھ کھڑی ہے اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے قانونی اور عوامی تحریک دونوں راستے اختیار کرے گی۔ ہم سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں فیصلہ کن مداخلت کرے۔