4 June, 2016 New Delhi: Social Democratic Party of India (SDPI) today held State Representative Council at Kanpur to elect working committee and office bearers for the State of Uttar Pradesh. The program has been inaugurated by National President A Sayeed.

In his address Sayeed said, SDPI is still in formative phase but we are trying to carve out a niche for a political movement which is much challenging than a political party. We are here to continue our struggle persistently and fight out the global fascism whereas other parties are working as shadow of global fascism. He further said, we would not be scared of any enemy and we owe to continue our struggle for social justice and democracy and will ultimately succeed, he said.

During the press conference, SDPI National Vice President Adv. Sharfuddin said, the BJP’s double standard has been exposed by its handling of NIA which recently gave clean chit to the saffron terrorists Sadhvi Pragya, Colonel Purohit and others accused of terror attacks and revocation of MCOCA charges against them. This only reveals that the Modi led Central Government is not only protecting the saffron extremists but is also patronizing them.

National General Secretary and Uttar Pradesh State Incharge Muhammed Shafi slammed the Samajwadi Party led UP Government for deceiving Muslims by promising them with Reservation in their pre-election manifesto. Shafi further said, the recent statement by SP leader Shivpal Singh terming the reservation for Muslims as impossible, only asserts how the community has been betrayed.

The newly elected office bearers of SDPI Uttar Pradesh are: Mohammed Kamil of Muzaffarnagar has been elected as State President, Sarwar Alam of Kanpur and Farman Ali of Meerut have been elected as General Secretaries, Mohammed Saleem Kanpur and Vishambar Singh have been elected as Vice Presidents and Mohammed Furqan of Balrampur has been elected as the Treasurer and Nand Koshore, Mohammed Arif, Mohammed Nadeem and Mohammed Aamir have been elected as Secretaries. The newly elected office bearers have been announced by national president A Sayeed during a press conference which was organized after the conclusion of State Representative Council. The SRC was participated by 72 delegates representing different districts of Central and Western UP.

ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے اتر پردیش کے نو منتخب ر یاستی عہدیداروں کا اعلان کیا
نئی دہلی
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے کل یہاں کانپور میں ریاستی نمائندے کونسل اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ریاست اتر پردیش کے لیے ریاستی ورکنگ کمیٹی اور ریاستی عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ۔ پروگرام کا افتتاح پارٹی صدر اے سعید کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ پارٹی قومی صدر اے سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس ڈی پی آئی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن ہم ایک سیاسی پارٹی کے مقابلے میں ایک سیاسی تحریک کے قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔جس سے ہمیں مشکل مرحلے سے گذرنا پڑ رہا ہے۔ ہماری جدوجہد عالمی فسطائیت کے خلاف مسلسل جاری ہے ، جبکہ دوسری سیاسی پارٹیاں عالمی فسطائیت کے سائے کے طور پر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بھی دشمن کا ڈر نہیں ہے ۔ہم سماجی انصاف اور جمہوریت کے قیام کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے اور اس میں ہم ضرور کامیاب ہونگے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدراڈوکیٹ شرف الدین نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں NIA نے زعفرانی دہشت گرد سادھوی پرگیہ ، کرنل پروہت جیسے دہشت گردانہ حملوں کے ملزمین کو کلین چٹ دیاہے اور ان کے خلاف مکوکا(MCOCA)کے الزامات کو منسوخ کیا ہے۔جس سے بی جے پی کا دوہرا معیار بے نقاب ہوا ہے۔ جس سے صاف پتہ چلتا ہے مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نہ صرف زعفران انتہا پسندوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے بلکہ ان کی سر پرستی بھی کررہی ہے۔
قومی جنرل سکریٹری اور ا تر پردیش ریاست کے انچارج محمد شفیع نے سماج وادی پارٹی کی قیادت والی اتر پردیش حکومت کو سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے انتخابات سے پہلے اپنے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن سماج وادی پارٹی نے اپنے وعدے کی تکمیل نہیں کی ہے اور مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ سماج وادی لیڈر شیوپال سنگھ کی طرف سے دیئے گئے حالیہ بیان جس میں انہوں نے مسلمانوں کو ریزرویشن فراہم کرنے کو ناممکن قرارد یا ہے ، اس بیان پر محمد شفیع نے اپنے سخت ردعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح مسلمانوں کو دھوکہ دیا جا تا ہے۔ ریاستی نمائندہ کونسل میں ایس ڈی پی آئی ریاست اتر پردیش کے ریاستی صدر کے طور پرمحمد کامل ( مظفر نگر) سر ور عالم ( کانپور) اور فرمان علی ( میرٹھ) کو ریاستی جنرل سکریٹریس کے طور پر منتخب کیاگیا۔ ، محمد سلیم ( کانپور) اور وشامبر سنگھ کو ریاستی نائب صدور اور محمد فرقان ( بلرامپور) کو ریاستی خازن کے طور پر رمنتخب کیا گیا۔ نند کشور، محمد عارف ،محمد ندیم او ر محمد عامر کو ریاستی سکریٹریس کے طور پر منتخب کیا گیا۔ قومی صدر اے سعید نے ریاستی نمائندہ کونسل اجلاس کے اختتام کے بعد منعقد اخباری کانفرنس میں نو منتخب ریاستی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ریاستی نمائندہ کونسل اجلاس میں مرکزی اور مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع کی نمائندگی کرنے والے 72مندوبین نے شرکت کی۔