پریس ریلیز  June21

مدھیہ پردیش ؍شوپور

بی جے پی سرکار کی جانب سے ریل کرایہ میں 14 فیصد کی زبردست اضافہ کو لے کر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع شوپور یونٹ ،مدھیہ پردیش میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔ ایسی کے پیشِ نظر

آج دوپہر میں شوپوریلوے اسٹیشن پر بھاری تعداد میں ایس ڈی پی آئی کے کارکنان جمع ہوئے اورگوالیرجانے والی ٹرین کو روک کرزبردست احتجاج اور مظاہرہ کیا۔اور ضلع تحصیل دار کو میمورنڈم پیش کرکے بی جے پی سرکارسے بڑھے ہوئے کرائے کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پرنجم اقبال نے مودی سرکار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے لوگوں سے وکاس اورترقی کا وعدہ کیا تھا۔اس وعدے سے بھارت کے غریب اورعام لوگوں کا کوئی فائدہ تو نظر نہیں آرہا ہے۔اس کے بر عکس ریل کرایہ، چینی اور دیگر عام استعمال کے چیزوں کی قیمت ضرور بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس اچھے دن کی مودی جی بات کررہے تھے ۔اب یہ سمجھ میں آرہی ہے کہ وہ مودی جی اپنے اچھے دن کی بات کرہے تھے ۔ اس لئے مودی جی کے اچھے دن، عام لوگوں پر بھاری پڑرہے ہیں۔ااس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری سلیم انصاری،حاجی عبدالصمد انصاری،انصاف قریشی،رئیس منصوری،حافظ ابصار،عبدالوحید انصاری،ایڈوکیٹ شکیل انصاری ضلع سکریٹری، صدیق انصاری خزانچی ، کامران، نعیم انصاری اورنقشہ نویس نصرالدین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔