New Delhi 16 April 2016: SDPI is happy to announce that the party has joined hands with Samajwadi Party (SP) to face the general assembly elections in Kerala. Social Democratic Party of India (SDPI) and Samajwadi Party (SP) have formed an alliance in wake of the scheduled election in the state. The seat sharing arrangements have been announced during a press conference which was attended by SDPI State President K.M Ashraf, SP National Secretary Joe Antony, N.O Kuttappan, SDPI State General Secretary P Abdul Hameed and SP State Vice President P. Sukeshan Nair.

Samajwadi Party has fielded candidates in 20 assembly constituencies whereas the SDPI would be contesting in 95 seats. There is a speculation that the People’s Democratic Party (PDP) of Kerala too would be joining the alliance.

While addressing a press conference, the press reporters were told that the national leaders of both the political parties, SDPI’s founder president E. Abubacker, SDPI President A Sayeed will campaign with Mulayam Singh Yadav and Akhilesh Yadav for the assembly election, who would be visiting Kerala.

کیرلا اسمبلی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد
نئی دہلی
کیرلا اسمبلی انتخابات میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور سماج وادی پارٹی نے آپس میں اتحاد کرکے اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور سماج وادی پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد اور اسمبلی نشستوں کے اشتراک کا اعلان کیرلا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدراڈوکیٹ کے ۔ ایم اشرف، سماج وادی پارٹی قومی جنرل سکریٹری جوائے انٹونی ، این او کٹا پن، ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری پی ۔ عبد الحمید اور سماج وادی پارٹی ریاستی نائب صدرپی ۔ سکیشن نائیرشریک رہے۔ کیرلا اسمبلی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی ۔ ایس پی ، اتحاد کے درمیان ہوئے انتخابی سمجھوتہ کے مطابق سماج وادی پارٹی20اسمبلی حلقوں میں اپنے امیدوار اتارے گی جبکہ ایس ڈی پی آئی 95اسمبلی حلقوں میں اپنے امیدوار اتارے گی۔ کیرلا ریاستی عہدیداران کے مطابق یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ اس اتحاد میں کیرلا کی ایک اور پارٹی پی ڈی پی کے شامل ہونے کے امکانات ہیں۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر اڈوکیٹ کے ۔ ایم اشرف نے اس پریس کانفرنس کے دوران اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ سماج وادی پارٹی سپریموملائم سنگھ یادو اوراتر پردیش وزیر اعلی اکھلیش یادو کیرلا اسمبلی انتخابات کے انتخابی مہم کے لیے کیرلا تشریف لارہے ہیں۔ ان کے ساتھ ایس ڈی پی آئی کے بانی صدر ای۔ ابوبکر اور ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید کیرلا انتخابی مہم میں شریک رہیں گے۔