Shimoga, Karnataka: Social Democratic Party of India (SDPI) Shimoga District Unit organized a Round Table discussion on the topic of “Current Political Scenario” with the leaders of various local organizations. Kannada Janapara Vedike, Muslim Hostel Committee, Peace Organization and other community Leaders of Shimoga participated in the discussion.

Representation of Muslims in electoral bodies, bureaucracy and other fields in the state is almost negligent is not at all adequate to the ratio of its population, said SDPI State Working President Abdul Hannan while addressing the participants in the discussion. He said, Muslims must empower themselves politically and create an identity of their own by associating themselves with a common political platform. He further said, we have witnessed that none of our affiliations with any of the political parties in the state ever been fruitful in creating a unique identity resulting in the community being used merely as a vote bank.

SDPI State Working President Abdul Hannan, State Secretaries Riyaz Parangipet, Afsar Kodlipet and District President Basheer Ahamed were Present in the event.

ریاست کرناٹک میں مسلمانوں کو اپنے آبادی کے تناسب سے کسی بھی شعبہ میں مناسب نمائندگی حاصل نہیں ہے ۔ عبد الحنان
شیموگہ ۔
شیموگہ میں شہر میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلعی کمیٹی رکن اور قانونی مشیر اڈوکیٹ شہراز مجاہد صدیقی کے مسلم ہاسٹل صدر کے طور پر منتخب ہونے پر پارٹی کی ضلعی کنونشن کے موقع پر منعقد ایک اعزازی تقریب میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی ورکنگ صدر عبد الحنان نے شہراز مجاہد صدیقی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کو شال پوشی کی اور ان کے صدر منتخب ہونے پر ان کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ، ریاض پرنگی پیٹ اور ضلعی صدر بشیر احمد اور ضلعی سکریٹری کلیم احمد موجود رہے۔ قبل ازیں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں شیموگہ شہر کے اہم سماجی اور سیاسی لیڈران کی ایک خصوصی نشست رکھی گئی ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ریاستی ورکنگ صدر عبدالحنان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں مسلمانوں کی کثیر آبادی کے باوجود ایوانوں اور دیگر شعبوں میں مسلمانوں کی نمائندگی ان کی آبادی کے تناسب کے اعتبار سے بہت کم ہے۔ جس کی اصل وجہ یہی ہے کہ مسلمان سیاسی طور پر کسی ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں ہیں اور مختلف پارٹیوں میں بٹ کر اپنی پہچان بنانے میں ناکام ہیں۔ دوسری طرف دلتوں اور پسماندہ طبقات کے نمائندے بھی ان کی صحیح نمائندگی نہیں کررہے ہیں بلکہ ان کو صرف ایک ووٹ بینک کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ ریاست میں فسطائی طاقتیں صرف مسلمانوں پر ہی نہیں مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھانے والے اور حکومت کے خلا ف بات کرنے والے ایم ایم کلبرگی جیسے ترقی پسند شخصیات کا دن دہاڑے قتل ہو ا ہے ۔ میسور میں ہوئے ایک واقعہ کو مسلمانوں کے سر تھوپ کر مسلمانوں پر حملہ کرکے انہیں جانی و مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ اس طرح کے کئی واقعات ہیں جس سے یہ بات صاف طور پر ثابت ہوتی ہے کہ ملک کے ہر ریاست میں مسلمان، عیسائی، دلت اور تمام پسماندہ طبقات کے خلاف ظلم ہورہا ہے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں اور اس کے لیڈران مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھار ہے ہیں بلکہ تماشائی بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی ورکنگ صدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف ریاست کرناٹک میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں مسلسل طور پر تمام مظلوم اور محروم طبقات کے لیے ایس ڈی پی آئی آوا ز اٹھاتی آرہی ہے ۔ انہوں نے شرکاء سے اور کرناٹک کے عوام سے اپیل کیا کہ وہ کسی ایک سیاسی پارٹی یا لیڈر کی محبت اور عقیدت میں اتنے بھی غیر ذمہ دار نہ ہوجائیں کہ ظلم ہوتے رہیں اور یہ تمام نام نہاد سیکولر پارٹیاں خاموشی اختیار کرتی رہیں اور آپ بھی ان کے ساتھ ملکر خاموشی اختیار کرلیں ۔ انہوں نے کرناٹک کے عوام اور شیموگہ کے لیڈران سے اپیل کیا کہ وہ ایس ڈی پی آئی کے ہاتھ مضبوط کریں اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والی پارٹی کے ساتھ آپ جڑے رہیں۔ آج ہندوستان میں نہ کسان محفوظ ہے ، نہ مزدور کے حقوق اسے مل رہے ہیں اور نہ ہی عوام کو بنیادی سہلویات دستیاب ہیں۔ آج ہر طرف نفرت ہی نفر ت کا ماحول ہے ، روزمرہ ہندوستان کے کسی نہ کسی علاقے میں مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف ظلم ہورہا ہے ۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ہر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی ہے اورایس ڈی پی آئی کا مقصد ہی ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر ہے جہاں سب کو برابری اور مساوات حاصل ہوں اور تمام مذاہب کے لو گ امن وسکون سے زندگی بسر کرسکیں۔ ریاستی ورکنگ صدر عبد الحنان نے کہا کہ جو لوگ مظلوموں کو انصاف دلانا چاہتے ہوں اور سب کو برابری اور مساوات چاہتے ہوں اور امن وسکون کی زندگی بسر کرنا چاہتے ہوں وہ اپنے آپ کو ایس ڈی پی آئی جیسے سیاسی تحریک سے جوڑ لیں شخصیت پرستی اور خاندانی سیاست کرنے والے پارٹیوں سے ہٹ کر عوام کو اقتدار دلانے والی ایس ڈی پی آئی میں شامل ہوجائیں ۔اس خصوصی اجلاس کے اختتام میں ریاستی سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس خصوصی اجلاس میں شیموگہ شہر کے سماجی و سیاسی لیڈران میں انڈین سلیم احمد، سمیع اللہ، محمد ریاض، سید ضیاء اللہ ، اشفاق احمد، اشتر احمد رضا، سید آصف، اڈوکیٹ لیاقت اور دیگر بزرگ شخصیات رہے۔